ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں ریچھ نے کیا کسان پر حملہ؛ کسان شدید زخمی

منڈگوڈ میں ریچھ نے کیا کسان پر حملہ؛ کسان شدید زخمی

Sat, 10 Jun 2017 14:30:49    S.O. News Service

کاروار10/جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ میں ایک ریچھ نے کسان پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں کسان شدید طور پر زخمی ہوا ہے اور اُسے فوری طور پر منڈگوڈ کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

زخمی کسان کی شناخت ناگن گوڈا چندرا گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کسان کھیت پر بیچ بونے کے کام میں مصروف تھا کہ اچانک پیچھے سے آکر ایک ریچھ نے حملہ کردیا۔ کسان کے پیٹ سمیت سر کو شدید چوٹ آئی ہے۔

مقامی محکمہ جنگلات کے  آفسر شری شیل ائیناپور نے جائے حادثہ کا معائنہ کرتے ہوئے  کسان کی بھی مزاج پرسی کی ہے۔

 

 

 


Share: